فرانس نےاپنے جدید ترین لڑاکا طیارے رافیل سعودی عرب کو بیچنے کیلئے مذاکرات شروع کر دیئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی وزیر دفاع سیبیسٹین لیکورنو نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فرانس نے سعودی عرب کو اپنے جدید ترین لڑاکا طیارے رافیل فروخت کرنے کے لے بات چیت شروع کر دی ، اور طیارے بنانے والی کمپنی ڈیسالٹ ایوی ایشن سعودی حکام کیساتھ مذاکرات میں مصروف ہے۔
ایک فرانسیسی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی ائیر فورس کا جنگی آلات کے حوالے سے زیادہ ترانحصار امریکاپر رہا ہے۔جبکہ سعودی ائیر فورس اب تک امریکی ایف 15 کے علاوہ برطانوی ساختہ یورو فائٹرز اور جرمنی، اٹلی اور سپین کے بنے ہوئے طیارے زیر استعمال ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے فرانس سے 54 رافیل طیاروں کی قیمت کے بارے میں 10نومبر تک معلومات طلب کی ہیں ۔
واضح رہے کہ فرانس کا بنا ہوا رافیل طیارہ دوہرے انجن کا حامل کثیر المقاصد ہے،یہ فرانس کی اسلحہ انڈسٹری میں بیسٹ سیلرکا درجہ رکھتا ہے۔