بالی وڈ اداکار سیف علی خان پر ہونے والے حملے کے کیس نے نیا موڑ اختیار کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سیف علی خان پر حملے کے کیس میں گرفتار کیے گئے ملزم کے فنگر پرنٹس میچ نہ ہونے پر کیس کی تحقیقات کا معاملہ الجھ گیا ہے۔
اداکار کی رہائش گاہ سے حاصل کیے گئے 19 فنگر پرنٹس کے نمونے مبینہ طور پر حملے میں ملوث شریف الاسلام کے فنگر پرنٹس سے میچ نہیں ہوتے ۔
دوسری جانب ملزم کے وکیل نے شریف الاسلام پر لگے تمام الزامات کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے عدالت میں دعویٰ کیا کہ اس کے مؤکل کے خلاف لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں اور ہائی پروفائل کیس ہونے کے سبب اسے قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔
سیف علی خان پر 16 جنوری کو رات گئے گھر میں گھسنے والے شخص نے چاقو سے حملہ کردیا تھا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔