کراچی میں حالیہ دنوں میں بچوں کے اغوا کے واقعات سامنے آنے کے بعد اسکول اور مدرسہ انتظامیہ کیلئے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔
بچوں کو اغوا سے بچانے اور اجنبیوں سے محفوظ رکھنے کے سلسلے میں کراچی پولیس کی جانب سے نیا ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے، پولیس نے ہدایت نامہ میں کہا ہے کہ بچے کو والدین کےعلاوہ کسی کے ساتھ نہ جانے دیں۔
اسکول اور مدرسوں کی انتظامیہ کے لیے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ والدین بچوں کو اسکول اور مدرسے اکیلے نہ بھیجیں۔
پولیس نے شہریوں میں آگاہی کے لیے ہر تھانے کی سطح پر بینرز آویزاں کردیے ہیں، پولیس حکام کے مطابق بتایا کہ بچوں کے لیے بینرز لگوائے ہیں، اشتہارات لگوائے ہیں، سوشل میڈیا کو استعمال کررہے ہیں اور ہم نے اس پر انعام بھی رکھا ہے۔