خضدار میں مسافر بس کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔
لیویز کے مطابق خضدار سے راولپنڈی جانیوالی بس کے قریب زور دھماکا ہوا، جس میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا ایم 8 شاہراہ پر کھوڑی کے قریب گاڑی میں ہوا، دھماکے کی زد میں آنیوالی مسافر بس کو بھی نقصان پہنچا۔
لیویز حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو خضدار ٹراما سینٹر اور ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔