معروف اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید نے شادی کا اعلان کردیا۔
اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید طویل عرصہ سے قریبی دوست ہیں اور دونوں نے انوکھے انداز میں اپنی شادی کا اعلان کیا۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ویڈیو پوسٹ کی جس میں ہمایوں سعید، عاصم اظہر اور اذان سمیع خان سمیت دیگر شخصیات ان سے شادی کا پوچھ رہی ہیں۔
View this post on Instagram
ویڈیو کے آخر میں کبریٰ اور گوہر رشید آتے ہیں اور مسکراتے ہوئے اشاروں کی زبان میں اپنی شادی کا اعلان کرتے ہیں۔
کبریٰ خان نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’آپ کے پیار اور دعاؤں کے ساتھ بسم اللہ‘‘۔
شوبز سے تعلق رکھنے والی دونوں شخصیات کی شادی کب ہوگی فی الحال تاحال تاریخ سامنے نہیں آئی۔