وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اپنے گھر کا خواب دیکھنے والے شہریوں کو اپنا گھر بنانے کیلئے قرض دینے کا شاندار اقدام اٹھایا جس کے ذریعے اب تک 9 ہزار شہری مستفید ہو چکے ہیں اور اپنا گھر تعمیر کر رہے ہیں ۔
ڈی جی پنجاب ہاوسنگ اینڈ ٹاون پلانگ ایجنسی سیف انور جپہ نے سماء نیوز کے پوڈ کاسٹ میں خوصی شرکت کی اور ’ اپنی چھت اپنا گھر ‘ منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ ان کا کہناتھا کہ یہ پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ہے ، یہ وعدہ انہوں نے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھانے سے قبل کیا تھا اور کہا تھا کہ میں لوگوں کو سستے گھر فراہم کروں گی جسے نبھاتے ہوئے اگست میں اسے لانچ کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ ’اپنی چھت اپنا گھر ‘ ایک ایسا پروگرام ہے جس کا مقصد شہریوں کو گھر فراہم کرناہے جو کہ یقینی طور پر ایک شاندار نوعیت کا اقدام ہے ،خصوصی طور پر کم آمدن والےشہری اس سے بھر پور فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔
اہلیت کا معیار
سیف انور جپہ کا کہناتھا کہ قرض کی رقم حاصل کرنے کیلئے آپ کا پنجاب کا مستقل شہری ہونا ضرروی ہے ، اس کے بعد آپ کے پاس شہر میں پانچ مرلے تک اور گاوں میں دس مرلے تک کا پلاٹ ہونا چاہیے ، اس کے بعد آپ آن لائن پورٹل پر اپنی درخواست دیں ، درخواست آنے کے بعد درخواستگزار کی معلومات مائیکرو فنانس اداروں کو فراہم کی جاتی ہیں ، وہ اس مقام کا دورہ کرتے ہیں اور تصدیق کرتے ہیں ، ساتھ ہی قرض کی رقم بھی تجویز کرتے ہیں ، زیادہ سے زیادہ قرض 15 لاکھ روپے فراہم کیا جا تا ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ ہم نے ایک سال میں ایک لاکھ لوگوں کے گھر بنانے ہیں، اس کو ہم نے مہینے کےکوٹے پر تقسیم کیا ہواہے ، اب تک ہم 9 ہزار سے زیادہ لوگوں کو 8 ارب سے زائد رقم قرض کی صورت میں فراہم کر چکے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ قرض دو حصوں میں فراہم کیا جاتاہے ، قرض کی آدھی رقم پہلے دی جاتی ہے اور پھر وہ رقم گھر بنانے میں خرچ ہوتی ہے تو اس کا جائزہ لیا جاتاہے ، تصاویر لی جاتی ہیں اور تسلی کی جاتی ہے کہ پیسے درست انداز میں لگائے گئے ہیں ، تو پھر اس کے بعد دوسری قسط دی جاتی ہے ۔
قرض کی واپسی کا طریقہ کار بھی بہت آسان ہے ، پہلے تین ماہ کوئی قسط جمع نہیں کروانی ، ماہانہ قسط 14 ہزار روپے ہے ، نو سال کی اقساط میں رقم واپس کرنی ہو گی ۔ہم کوئی انٹرسٹ چارج نہیں کریں گے ۔ اس پر کوئی فائن نہیں ہے ۔ پلاٹ دینے کی سکیم بھی دس سے پندرہ دن میں لانچ ہو جائے گی ۔