ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈکی گئی۔
ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق 23 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1387 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سے پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.66 فیصد کم ہے۔
گزشتہ سے پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1396 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح ملک کے جنوبی شہروں میں گزشتہ ہفتے کےدوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1384 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سے پیوستہ ہفتے میں بھی 1384 روپے تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1364 روپے، راولپنڈی 1344، گوجرانوالہ 1370، سیالکوٹ 1380، لاہور 1450، فیصل آباد 1410، سرگودھا 1393، ملتان 1391، بہاولپور 1400، پشاور 1400 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1350 روپے ریکارڈکی گئی۔
اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1339 روپے ، حیدرآباد 1340، سکھر 1450، لاڑکانہ 1400، کوئٹہ 1435 اور خضدار میں 1337 روپے ریکارڈکی گئی ۔