پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے سافٹ ویئر کی اپگریڈیشن کے باعث راولپنڈی میں زمینوں کی رجسٹریاں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔
پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے سافٹ ویئر کی اپگریڈیشن عوام کیلئے درد سر بن گئی اور راولپنڈی میں زمینوں کی رجسٹریاں تاخیر کا شکار ہونے لگی ہیں جبکہ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ کا کوئی افسر مؤقف دینے کو تیار نہیں۔
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے دس جنوری سے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرکے نئی پابندی لگا رکھی ہے اور جب تک ایک رجسٹری کے تمام مراحل مکمل نہیں ہو جاتے دوسری کا آن لائن عمل شروع ہی نہیں ہوسکتا۔
زرعی زمین، پلاٹ اور مکان کی رجسٹریشن کیلئے آنے والے شہری سخت پریشان ہیں۔
اہم عوامی مسئلے کے حل کیلئے سماء نے ضلعی انتظامیہ کے افسران سے کئی بار رابطہ کیا لیکن اے ڈی سی آر اور ڈی سی راولپنڈی نے کوئی جواب ہی نہیں دیا۔