بھارت نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے اپنے اسکواڈ میں دو اہم تبدیلیاں کردیں۔
انگلش ٹیم ان دنوں دورہ بھارت پر موجود ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کھیلی جا رہی ہے جبکہ 5 میچز کی سیریز میں بھارت نے 0-2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
تاہم، سیریز کے دوران بھارتی ٹیم کے 2 کھلاڑی انجری کا شکار ہوگئے ہیں جن کے متبادل کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔
نتیش کمار ریڈی سائیڈ سٹرین کے باعث پانچ میچوں کی سیریز سے باہر ہوئے ہیں جبکہ رنکو سنگھ کو پہلے ٹی 20 کے دوران فیلڈنگ کے دوران کمر کے نچلے حصے میں درد کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد وہ دوسرے اور تیسرے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
نتیش ریڈی کو دوسرے ٹی 20 سے پہلے تربیتی سیشن کے دوران چوٹ لگی تھی۔
بی سی سی آئی کے مطابق شیوم دوبے اور رمندیپ سنگھ کو نتیش کمار ریڈی اور رنکو سنگھ کی جگہ سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
بھارت کا تازہ اسکواڈ
سوریا کمار یادو (کپتان)، اکسر پٹیل (نائب کپتان)، سنجو سیمسن (وکٹ)، ابھیشیک شرما، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، ہرشیت رانا، ارشدیپ سنگھ، محمد شامی، ورون چکرورتی، روی بشنوئی، واشنگٹن سندر، دھرو جریل ، شیوم دوبے اور رمندیپ سنگھ۔