وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹادیا گیا، رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو عہدے کیلئے نامزد کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹادیا گیا، رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پارٹی کی صوبائی صدارت کیلئے نامزد کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق جنید اکبر کو پارٹی کی صوبائی صدارت کیلئے نامزدگی کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے دوران ہوا، اس موقع پر عاطف خان، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر اور رکن پنجاب اسمبلی میاں فرحت عباس بھی موجود تھے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ کو پنجاب میں اہم تنظیمی عہدہ ملنے کا امکان ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر کی بطور پارٹی صدرت خیبرپختونخوا نامزدگی کی تصدیق کردی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے پی خود چاہتے تھے کہ پارٹی عہدے کا دباؤ ہے، عالیہ حمزہ کو بھی پنجاب میں تنظیمی عہدہ ملنے کا امکان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات بانی پی ٹی آئی سے کرادی گئی تو دیکھیں گے، بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ 28 جنوری کو کمیٹی سے ملاقات کرائی جائے، ملاقات میں تمام معاملات کا جائزہ لیں گے، ہمارا موقف یہی ہے کہ پہلے کمیشن بنایا جائے۔
اس موقع پر جنید اکبر خان نے میڈیا سے گفتگو میں اپنی نامزدگی سے متعلق کہا کہ بانی نے کہا بطور وزیراعلیٰ ذمہ داری الگ ہو اور پارٹی صدر کی ذمہ داری الگ ہو، علی امین کی مرضی سے بانی نے فیصلہ کیا، علی امین نے اس کی چوائس خود دی تھی۔