خیبر کے علاقے باغ میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز آپریشن کے آپریشن میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے باغ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، دوران آپریشن فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو گھیرے میں لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے، ہلاک خوارج میں عزیزالرحمان اور مخلص بھی شامل ، 2 خوارج زخمی بھی ہوئے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود برآمد ہوئے، ہلاک دہشتگرد فورسز اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔