کمشنر کوہاٹ کےزیر انتظام کرم میں جرگہ آج ہوگا، جرگےمیں چیف سیکرٹری،آئی جی اورسیکیورٹی حکام شرکت کریں گے۔
امن جرگےمیں لوئرکرم کی امن کمیٹی کے ممبران بھی شریک ہوں گے،جرگےمیں کرم امن معاہدےپردستخط کرنے والے بھی شریک ہوں گے، جرگے میں امن معاہدے پر دستخط کنندگان کی ذمےداریوں کو اُجاگرکیاجائےگا۔
دوسری جانب کرم میں بنکرز گرانےکا عمل جاری رہےگا،کرم میں قیام امن کے لیے امن کمیٹی ممبران اور عوام حکومت سے تعاون کریں گے ،قافلے کی حفاظت کے لئے امن کمیٹی کے ممبران ذمہ دار ہو گے۔