نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نےسماء ٹی وی کو خصوصی انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ امریکا کا جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا جانبداری کے مترادف اور تشویشناک دیا۔
رپورٹس کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نےسماءٹی وی کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے سفارتی محاذ پر مسلسل رابطے جاری ہیں۔ پاکستان نے خصوصی پرواز کے ذریعے جو امدادی سامان بھجوایا تھا امید ہے وہ بھی جلد فلسطینی بہن بھائیوں تک پہنچ جائے گا۔
نگران وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں ابھی تک صورتحال انتہائی تشویشناک ہےاسلام آباد میں تمام ممالک کے سفارتی مشنز سے ہمارا رابطہ ہےبیرون ملک پاکستانی مشن بھی اپنا مؤقف وہاں کی حکومتوں تک پہنچا رہے ہیںآسیان تنظیم خطے میں امن وترقی کیلئے بہترین کام کر رہی ہے۔