اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا امریکہ کےایک افسرکے کہنے پر ملک کے وزیراعظم کو ہٹا دیا۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء و قانون دان اعتزازاحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائفر کو وزیراعظم ڈی کلاسیفائی کرسکتا ہےانہوں نےسابق آرمی چیف قمرجاوید باجوہ پرسنگین الزامات بھی دھر دیئے۔ کہا انہوں نے محض ایک امریکی افسر کے کہنے پر اپنے ملک کے وزیر اعظم کو ہٹا دیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا امریکہ کےایک افسر نے سابق وزیراعظم کو عدم اعتماد کی تحریک ذریعے ہٹانے کا کہا اور باجوہ صاحب ایکٹیو ہوئے رات کو سپریم کورٹ میں جج پہنچ گئےیہ شہبازشریف اورچیئرمین پی ٹی آئی کے کہنے پر نہیں آئے تھےقیدی وین اور سب باجوہ صاحب کے کہنے پر آئےتھے قاسم سوری کے فیصلے کو ختم کیا گیا
اعتزاز احسن نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔انہوں نے کہا ایک مفرورکو ہائی کمشنرالوداع کہتے ہیںڈاکٹرفیصل پر دفعہ دو سو سولہ کے تحت مقدمہ ہونا چاہیے سابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی خوب تعریفیں بھی کیں۔ کہا ان سے اچھے تعلقات تھے۔ وہ فوجی عدالتوں کا کیس سن رہےتھےان کی آبزرویشن سے ہمیں بہت حوصلہ ملتا تھا۔