آئی سی سی نے پاکستان میں آئندہ ماہ منعقد ہونیوالے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا نیا پرومو جاری کردیا، جس میں پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور افغانستان کے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا نیا پرومو جاری کردیا، پرومو ویڈیو میں پاکستان کے شاہین آفریدی، شاداب خان، انگلینڈ کے فل سالٹ، بھارت کے ہاردک پانڈیا اور افغانستان کے محمد نبی شامل ہیں۔
فل سالٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں میں نے بہت کرکٹ کھیلی ہے، یہاں کرکٹ کیلئے ماحول بہت اچھا ہے، چیمپئنز ٹرافی کا فارمیٹ بہت بہترین ہے۔
فل سالٹ نے مزید کہا کہ بطور پلیئر بہترین ٹیموں کیخلاف مدمقابل ہونا ایک چلینج ہے۔
شاداب خان نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بہترین ٹیموں کیخلاف کھیلنا ہوتا ہے، اگر آپ ایونٹ میں 2 میچز ہارتے ہیں تو ٹورنامنٹ سے باہر ہوجاتے ہیں، پاکستان میں شائقین بہترین ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں ہر ٹیم مضبوط ہوگی، پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ایک فیسٹیول کی طرح ہوگا۔
افغان آل راؤنڈر محمد نبی نے کہا کہ ون ڈے کا فارمیٹ میں بہت انجوائے کرتا ہوں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری نیا پرومو چیمپئنز ٹرافی کی پروموشن کا حص ہے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز 2025ء کا 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں کھیلا جائے گا، بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا جس کے بعد ان کے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت یو اے ای میں منعقد ہوں گے، اگر بھارتی ٹیم فائنل میں پہنچی تو ٹائٹل مقابلہ بھی دبئی میں منعقد کیا جائے گا۔