ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نےامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کومبارکبادکاخط لکھاہے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد کا خط لکھا ہے وزیراعظم کی جانب سے صدر ٹرمپ کوعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا باضابطہ خط 20 جنوری کو بھیجا گیا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی اپنے نئے امریکی ہم منصب کومبارکباد دی ہے۔
واضح رہے کہ نو منتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کو نئے امریکی صدر بننے پر دنیا بھر سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہےعالمی رہنما، سیاسی ماہرین اور عوام نے انہیں مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں جن میں امریکہ کے ساتھ مضبوط تعلقات کی امید کا اظہار کیا جا رہا ہے۔