پنجاب میں 19 کالعدم تنظیموں سے وابستہ 29 ہزار سے زائد افراد کی نشاندہی مکمل کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 19 کالعدم تنظیموں سے وابستہ افراد کی نشاندہی مکمل کرلی گئی۔ سی ٹی ڈی نے 29 ہزار 664 مشتبہ افراد کے کوائف اکٹھے کر لئے جن کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق پنجاب کے لئے تھریٹ سمجھے جانے والے تمام عناصر مسلسل مانیٹرنگ میں رہیں گے۔ پراجیکٹ پرسنز میں سے10 ہزار441کو واچ لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق واچ لسٹ میں2301افغان تربیت یافتہ نوجوان شامل ہیں، مقامی کالعدم تربیت یافتہ1625افراد کی مانیٹرنگ بھی شروع کردی گئی۔ مختلف جیلوں سے رہاہ ونے والے 2462افراد بھی واچ لسٹ میں شامل ہیں۔
افغانستان کی جیلوں سے رہا537افراد کی سرویلنس شروع کردی، پنجاب میں قبائلی علاقوں سےتربیت حاصل کرنے والے82افراد کی نشاندہی کرلی۔ پنجاب کےلئے تھریٹ سمجھے جانے والے تمام عناصر مسلسل مانیٹرنگ میں رہیں گے۔