کرکٹ ورلڈکپ 2023میں افغانستان نےایک اور بڑی فتح اپنے نام کر لی جبکہ پاکستان کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارتی میں جاری ورلڈ کپ 2023 کے میگا ایونٹ میں افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔ پاکستان نے افغانستان کو جیت کیلئے 283 رنز کا ہدف دیا تھا ، جس کو افغان ٹیم نے 49 ویں اوور کی آخری گینداور2 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔
افغانستان اننگز
افغانستان کے ٹاپ تھری بیٹرز کی نصف سنچریاں سکور کیں ،ابراہیم زادران87، رحمن اللہ گُربازنے65 رنز بنائے،رحمت شاہ نے ناقابل شکست77اور حشمت شہید نے48رنزکی اننگزکھیلی ۔پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاہین آفریدی کی1-1 وکٹ حاصل کی۔
پاکستان اننگز
پاکستان نے50اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بنا ئے،امام الحق 17 رنز بناکر آوٹ ہوئے،عبداللہ شفیق 58 رنز پر نور احمد کی گیند پر آوٹ ہوئے،محمد رضوان 8 رنز پر آوٹ ہوئے۔افتخار احمد نے 40 رنزکی جارحانہ اننگزکھیلی ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پاکستان کا 5واں اورافغانستان کا10واں نمبر ہے۔ فیصلہ کُن میچ میں محمد نواز بخار میں مبتلا ہوگئے، جس کی وجہ سے پلینگ الیون میں شاداب خان کی واپسی ہوئی ہے۔
ٹاس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ پہلی اننگز میں وکٹ بلے بازوں کو سپورٹ کرے گی،کوشش ہوگی تینوں شعبوں میں اچھی پرفارمنس دیں، کھلاڑیوں کو کہا ہے خود پر یقین رکھیں،دوسری اننگز میں وکٹ فاسٹ بالرز کو مدد دے گی۔
دوسری جانب افغان کپتان کا کہنا تھا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔