پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کے لیےحکومتی مذاکراتی کمیٹی آج بھی سر جوڑ کر بیٹھے گی۔
حکومتی کمیٹی نےگزشتہ روز اسپیکرچیمبر میں طویل مشاورت کےدوران پی ٹی آئی مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا،حکومتی کمیٹی کوجوڈیشل کمیشن کی تشکیل پر بریفنگ دی گئی۔
گزشتہ روز اسپیکر چیمبر میں ہونے والی میٹنگ میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل نے قانونی نکات پر بریفنگ دی تھی،حکومتی کمیٹی ارکان پی ٹی آئی کو تحریری جواب دے گی۔
خیال رہےکہ تحریک انصاف نے واضح کر رکھا ہےکہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈيشل کمیشن نہ بنایاگيا تو مذاکرات کا چوتھا دور نہيں ہوگا۔
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے 3 دور ہوچکے ہیں اور تیسرے دور میں پی ٹی آئی نے تحریری طور پر مطالبات پیش کیے تھے۔