امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ ہماری نہیں حماس اور اسرائیل کی جنگ ہے، مجھے نہیں لگتا کے جنگ بندی قائم رہے گی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافی نے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے حماس اور اسرائیل کی جنگ بندی کی ڈیل کے حوالے سے سوال کیا۔
صحافی نے سوال کیا ہےکہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والی جنگ بندی میں حماس اور اسرائیل جنگ بندی کے اس فیصلے پر مسلسل عمل کریں گے؟
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب میں کہا کہ مجھے نہیں لگتا کے یہ مسلسل جنگ بندی کی ڈیل پر زیادہ دیر تک ہوتا رہے گا یہ ہماری نہیں حماس اور اسرائیل کی جنگ ہے، مجھے نہیں لگتا کے جنگ بندی قائم رہے گی۔
خیال رہے کہ غزہ میں جاری حالیہ تنازع کے خاتمے کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھایہ معاہدہ امریکا، قطر، اور مصر کی ثالثی سے ممکن ہوا تھا پہلے مرحلے میں33 اسرائیلی اور50 فلسطینی قیدی رہا ہونگے اسرائیل غزہ کےنیٹزارم کوریڈور سے فوج کا انخلا کرے گااسرائیلی فوج غزہ کے شہری علاقوں اور رفح بارڈر سے پیچھے ہٹے گی۔
دوسرا مرحلہ جنگ بندی کے سولہ دن بعد شروع ہوگا مزید قیدیوں کی رہائی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تیسرے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو اور انتظامی امور سے متعلق معاملات طے پائیں گےیہ معاہدہ خطے میں 15 ماہ سے جاری کشیدگی کے خاتمے اور امن کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم ہےاس پر مؤثر عمل درآمد اور مستقل امن کے قیام کے لیے مزید سفارتی کوششوں کی ضرورت ہوگی۔