تائیوان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت تائی پے میں بھی محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔