فلسطین کی مزاحمت کار تنظیم حماس نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت 3 اسرائیلی یرغمالی خواتین کو انٹرنیشنل ریڈ کراس کے حوالے کر دیا ہے رہا کی جانے والی خواتین میں 24 سالہ رومی گونن، 28 سالہ ایملی داماری، اور 31 سالہ ڈورون شتنبر خیر شامل ہیں ۔
عالمی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نےتصدیق کی ہے کہ حماس نے 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا ہے اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ریڈ کراس نے اطلاع دی ہے کہ تینوں اسرائیلی یرغمالیوں کو ان کے حوالے کر دیا گیا ہے اور وہ غزہ کی پٹی میں آئی ڈی ایف (فوج) اور آئی ایس اے (سیکیورٹی ایجنسی) فورسز کی طرف جا رہے ہیں۔
فلسطین کی مزاحمت کار تنظیم حماس کےاس اقدام کے جواب میں اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں 69 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں یہ تبادلہ دونوں فریقین کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا حصہ ہے جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کو کم کرنا اور امن کی بحالی کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔
خیال رہے کہ غزہ میں جاری حالیہ تنازع کے خاتمے کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھایہ معاہدہ امریکا، قطر، اور مصر کی ثالثی سے ممکن ہوا تھا پہلے مرحلے میں33 اسرائیلی اور50 فلسطینی قیدی رہا ہونگے اسرائیل غزہ کےنیٹزارم کوریڈور سے فوج کا انخلا کرے گااسرائیلی فوج غزہ کے شہری علاقوں اور رفح بارڈر سے پیچھے ہٹے گی۔
دوسرا مرحلہ جنگ بندی کے سولہ دن بعد شروع ہوگا مزید قیدیوں کی رہائی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تیسرے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو اور انتظامی امور سے متعلق معاملات طے پائیں گےیہ معاہدہ خطے میں 15 ماہ سے جاری کشیدگی کے خاتمے اور امن کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم ہےاس پر مؤثر عمل درآمد اور مستقل امن کے قیام کے لیے مزید سفارتی کوششوں کی ضرورت ہوگی۔
القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ کا بیان
حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن نےہمارےعوام کیخلاف بےحدوحشیانہ اورجارحیت پر مبنی نئے طریقے اپنائے، ہمارےمجاہدین نےآخری لمحےتک بےمثال دلیری اورشجاعت کا مظاہرہ کیا،ہمیں ناممکن حالات کاسامناتھا،یہ ایک غیرمتوازن جنگ تھی ،ہم نےدنیاکوپیغام دیاقابض حکومت ایک بڑادھوکہ ہے۔
القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ کا کہنا تھا کہ ہم نےتمام مزاحمتی دھڑوں کےساتھ غزہ کےہرکونےمیں دشمن سےجنگ کی،ہم نےدشمن کو بھاری نقصان پہنچایا ہےجنگ غزہ کی سرحدوں سے شروع ہوئی ہےاس جنگ نے خطے کا منظرنامہ بدل دیا ہے قابض ریاست کےساتھ تنازع میں نئے اصول متعارف کرائےہیں ہم نےقابض ریاست کو عالمی قوتوں سے مدد لینے پر مجبور کیا ہے۔
ترجمان ابوعبیدہ کا کہنا تھا کہ طوفان الااقصى کی تاریخی معرکہ آرائی کو471دن مکمل ہوچکےہیں، طوفان الاقصی نے قابض حکومت کےتابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے ہماری قوم کی دی گئی عظیم قربانیاں اوربہایاگیاخون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا، آپریشن الاقصیٰ فلڈ نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ہے۔
حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہمارے مجاہدین نے بے مثال قربانیاں دیں،ہم نے ہرجگہ صیہونی فوج کو کاری ضرب لگائی ہے اسرائیل نے غزہ میں مظالم ڈھائے، جنگ میں ہم نے اسماعیل ہنیہ، یحیٰ سنوار اور العروری کو کھو دیا ہے۔