آج عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل صرافہ ایسوسیشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح دس گرام سونا 170 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 42 ہزار 112 روپے کا ہوگیا۔
جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 82 ہزار 600 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی کے بعد 2 ہزار 703 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔