اسپین کے شمال میں واقع آسٹن اسکیٹنگ مرکز میں چیئر لفٹ گرنے کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں سے 17 کی حالت تشویشناک ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین کے شمالی علاقے میں چیئر لفٹ لوگوں پر گر گئی، واقعے میں 30 افراد زخمی ہوگئے، 17 کی حالت تشویشناک ہے۔
رپورٹ کے مطابق چیئر لفٹ گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تحقیقات جاری ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چیئر لفٹ اسکیٹنگ کرتے انسانوں کے اوپر آگری، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
اسپین ذرائع ابلاغ کے مطابق تقریباً 80 افراد چیئر لفٹ میں محصور ہوگئے ہیں، زخمیوں کو ایمبولینسوں اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، جبکہ اسکیٹنگ مرکز کو بند کردیا گیا ہے۔