کراچی، لاڑکانہ حیدرآباد اور سکھرمیں چلنےوالی پیپلزبس سروس کی ایک اور نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئررہنما اور سندھ کے سابق وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پیپلز بس سروس کی نئی کھیپ کے کراچی پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ نئی بسیں عوام کی سہولت کےلئے جلد سڑکوں پر ہونگی۔
Another Good News for the people of #Karachi. A new fleet of Buses under the scheme of People’s Bus Service ( Phase 2 ) reached today at karachi port. Brand new buses will be on the roads soon. Please don’t forget these buses were purchased By PPP’s Sindh Government under the… pic.twitter.com/mU4yjXDGbs
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) October 22, 2023
شرجیل میمن نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھولنا نہیں کہ یہ بسیں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے خرید کی تھیں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہدایات پر بسوں کی خریداری کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کی سابقہ صوبائی حکومت نے گزشتہ سال پیپلز بس سروس کا آغاز کیا جون 2022 میں بس سروس کا افتتاح پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیا تھاجس میں 250 بسیں پہلے لائی گئی اب مزید تیس بسیں آئی ہیں پیپلز بس سروس کے تحت بسوں کی مجموعی تعداد 280 ہوگئی ہے۔
پیپلز بس سروس بسیں کراچی، لاڑکانہ حیدرآباد اور سکھر میں چل رہی ہیں جبکہ کراچی میں خواتین کے لئے مخصوص پنک بس سروس بھی چلائی جارہی ہے۔