لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نےبانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کےخلاف مقدمات میں پراسیکیوشن کودلائل مکمل کرنےکا آخری موقع دے دی
جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ اور پانچ اکتوبر کو پولیس پر تشدد کے مقدمے میں عبوری ضمانت ختم ہونے پر علیمہ خان اورعظمیٰ خان عدالت میں پیش ہوئیں ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے وکیل نےدلائل دیے کےپانچ اکتوبر سے پہلےدونوں بہنیں اسلام آباد میں تھیں جبکہ مقدمہ لاہور میں درج کیا گیا ۔
مقدمہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے بنایا گیا ہے،عدالت ضمانت منظور کرنے کا حکم دے ۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت سے مزید وقت کی استدعا کی گئی ۔ عدالت کی جانب سے پراسیکیوٹر کو ریکارڈ پیش کرنے اور دلائل دینے کے لیے آخری موقع دیا گیا، عدالت کی جانب سے واضح کیا گیا کہ آئندہ تاریخ پر وقت نہیں دیا جائے گا۔
بارہ فروری کو ان مقدمات میں درخواست ضمانتوں پرفیصلہ کردیا جائے گا،عدالت نےجناح ہاوس جلاو گھیراؤ اور پانچ اکتوبرکو پولیس پرتشدد کے مقدمےمیں علیمہ خان،عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں بارہ فروری تک توسیع کردی اور پراسیکیوشن کو حتمی دلائل کے لیے طلب کر لیا۔