پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے گھریلو اور کمرشل صارفین کیلئے آن گرڈ سسٹمز مزید مہنگے ہوگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، گرمیوں کے سیزن کے آغاز سے چند ماہ قبل ہی، جب بجلی کی کھپت میں زبردست اضافہ ہوتا ہے، سولر پینلز کی قیمتوں میں 4 سے 5 روپے فی واٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافے کا اثر
قیمتوں میں اس اضافے کے نتیجے میں سولر سسٹمز کی تنصیب کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اب ایک سولر سسٹم نصب کرنے پر 35,000 روپے سے 1,75,000 روپے تک اضافی خرچ آئے گا۔
سولر سسٹمز کی تازہ ترین قیمتیں
مارکیٹ میں مختلف صلاحیت کے سولر سسٹمز کی قیمتیں درج ذیل ہیں:
5 کلو واٹ سسٹم: 5,50,000 روپے
7 کلو واٹ سسٹم: 6,25,000 روپے
10 کلو واٹ سسٹم: 8,50,000 روپے
12 کلو واٹ سسٹم: 9,75,000 روپے
15 کلو واٹ سسٹم: 11,50,000 روپے
یہ قیمتیں آن گرڈ سسٹمز کی ہیں، جبکہ ہائبرڈ سسٹمز کے لئے صارفین کو اضافی بیٹریز کی قیمت بھی ادا کرنی ہوگی۔
نوٹ:
یہ قیمتیں مختلف کمپنیوں کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہیں، کیونکہ پاکستان میں متعدد کمپنیاں سولر پینلز اور سسٹمز فروخت کرتی ہیں۔