آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی ڈیرہ مراد جمالی کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و فیکلٹی ممبرز سے ملاقات ہوئی۔
ان اداروں میں لسبیلہ یونیورسٹی،اوستہ محمد،نصیرآباد اور جعفرآباد کےڈگری کالجز کے 250 سے زائد طلباء وفیکلٹی ممبرز نےشرکت کی، ملاقات میں قیام امن میں ایف سی کی کاوشوں، تعلیم اور دیگر پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
آئی جی ایف سی نےحاضرین سےمفصل گفتگو کی اور سوالات کے جوابات دیے،اساتذہ اورطلباء نے قیامِ امن میں ایف سی بلوچستان کے کردارکو سراہا اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آئی جی ایف سی نےاساتذہ اور طلباء کو معاشرے کا اہم ستون قرار دیا،آئی جی ایف سی نے طلباء کو ملکی ترقی، امن و سلامتی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کی تلقین کی،طلباء و فیکلٹی ممبرز نے اس ملاقات کو انتہائی مفید قرار دیا۔