مراکش کشتی حادثےمیں ملوث دو انسانی اسمگلرز کی سہولت کارماں کو گرفتار کرلیا گیا۔۔۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ غلام فاطمہ کو گجرات سےگرفتار کیا گیا،ملزمہ اپنےبیٹوں شہزاد اور خاور کےکہنےپر ڈنکی لگانے والوں سےرقم وصول کرتی تھی،شہزاد اور خاور نے نوجوانوں کو غیر قانونی طریقے سے بیروں ملک بھیجا۔
کشتی حادثہ، اعلیٰ سطح کی 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم مراکش روانہ
دوسری جانب مراکش کشتی حادثےکی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرانےکا فیصلہ کرلیا گیا، واقعے کی تحقیقات کیلئے 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم مراکش روانہ ہوگئی،ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کشتی حادثے کے حقائق جمع کرکے وزیراعظم پاکستان کو پیش کرے گی۔