اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) پنجاب نے تعلیمی اداروں میں جاری انسداد منشیات مہم کےسلسلے میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر علامہ اقبال میڈیکل کالج، یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور،اوریونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی یوایم ٹی کے اہم فیکلٹی ممبران اور طلباء بھی موجود تھے۔
ڈائریکٹر جنرل ANF، میجرجنرل عبدالمعید (ہلال امتیاز ملٹری) نے طلباء اورفیکلٹی ممبران کے ساتھ گفتگو کی۔انہوں نےمعاشرے میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بھی بات چیت کی اور اس کے تدارک کے لیے ANF کی کاوشوں کو اجاگرکیا، طلباء نے ڈی جی ANF کے ساتھ گفتگو میں گہری دلچسپی ظاہرکی اور متعدد سوالات کیے جن کے جامع جوابات فراہم کیے گئے۔
مزید برآں، طلباء اور فیکلٹی میں سے چند برانڈ ایمبیسڈرز بھی نامزد کیے گئے تاکہ اس پیغام کو وسیع پیمانے پر پھیلایا جا سکے