سپین کے شہر بار سلونا ,اٹلی کے شہر بریشیا اور بیلجیئم کے دارلحکومت برسلز کے بعد سٹی آف ڈائمنڈ اینٹورپ، بیلجیئم میں "پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد" کے نعروں سے گونج اٹھا
چئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن (یورپ) نے اس موقع پر کہا،ریلیوں کا یہ سلسلہ پوری دنیا میں منعقد ہوگا،اوورسیز پاکستانیوں کا اب ایک ہی نعرہ ہےپاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد"
ریلی کے دوران قراردادمنظورکی گئی جس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ"ترسیلات زر بڑھاؤ اور ملک بچاؤ، سول نافرمانی نامنظور"۔
ریلی میں شریک شرکاء نے کہا پوری دنیا اور خاص طور پر یورپ میں رہنے والے اوورسیز پاکستانی پاک فوج کےساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں،ریلی میں سبز ہلالی پرچم تھامے محب وطن پاکستانیوں نےپاکستان اور پاک فوج کے ساتھ اپنی بھر پور محبت کا اظہار کیا۔
جو پاک فوج کا دشمن ہےوہ ریاست کا دشمن ہےاور پاک فوج ہی ہماری سرحدوں کےاصل محافظ ہیں، اوورسیز پاکستانی پاک فوج کی قیادت کےساتھ جم کرکھڑے ہیں اور پاک فوج کے خلاف ہرفتنے کو شکست دیں گے،شرکاء نے یک زبان ہو کر "سول نافرمانی نامنظور نامنظور"کے نعرے لگائے۔