وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے طلباء کیلئے لیپ ٹاپ سکیم لانچ کر دی ہے جس کے تحت پنجاب بھر میں سکیم کے تحت 40 ہزار لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ 65 فیصد نمبر حاصل کرنے والے تمام طلباء میں تقسیم کیئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے فیصل آباد ڈویژن میں سی ایم ہونہار سکالر شپ کا آغاز بھی کیا اور اس مو قع پر طلباء میں چیک تقسیم کیئے ، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی جی سی یونیورسٹی نیوکیمپس فیصل آباد آمد پرپنڈال خیرمقدمی نعروں سےگونج اٹھا ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نشستوں پر جاکر ارکان اسمبلی سے ملاقات کی، بچیوں نےوزیر اعلی کو "دی بیسٹ لیڈی مریم نواز" کا خطاب دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبا کی درخواست پراسٹیج پر جاکرقومی ترانہ پیش کیا، فلیوٹ پرقومی ترانہ پیش کرنے پر اسپیشل طالبہ اسوہ عزیز کو سراہا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تلاوت اورہدیہ نعت پیش کرنے پر عبداللہ رضا اورلائبہ سےاظہار شفقت کیا ۔ "یہ وطن ہمارا ہے ہم ہیں پاسباں اس کے"ملی نغمے نےماحول کو جذباتی کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف بچوں کے درمیان بیٹھ گئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز ایک طالبہ کی درخواست پراس سےملنے نشست پر پہنچ گئیں اور پورٹریٹ وصول کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو طالبات نےمحترمہ کلثوم نواز کا پورٹریٹ پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کومحمد نواز شریف کےپورٹریٹ اور ہونہار سلوگن سےمزین دوپٹہ پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نےدوپٹہ اسٹیج پرشرکا کوبھی دکھایا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرطلباکو پہلی مرتبہ لیڈی پولیس کا گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔
لیڈی پولیس کے چاق وچوبند دستے نے جنرل سلامی پیش کی ۔ تقریب کےاختتام پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف طلباکے درمیان گھرگئیں ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طلباکےساتھ سیلفیاں بنوائیں ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نےہونہاراسکالرشپ پرتقریرکرنے والےطالب علم کو اپنی نشست پربٹھا دیا۔
ہونہار سکالرشپ پروگرام کی تفصیل
فیصل آباد ڈویژن کے 4 ہزار 690 طلبا میں 20 کروڑ 11 لاکھ 94 ہزار روپے کے اسکالر شپس تقسیم کی جائیں گے ۔
فیصل آباد ڈویژن کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے 3,211 طلبہ کو 17 کروڑ 62 لاکھ 71 ہزار روپے کے ہونہار سکالرشپ ملیں گے ۔
فیصل آباد ڈویژن کی پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے 101 طلبہ کو 28 لاکھ 90 ہزار روپے ہونہار سکالرشپس دیے جائیں گے۔
فیصل آباد ڈویژن کے پبلک سیکٹر کالجز کے 1,378 طلبہ کو 2 کروڑ 20 لاکھ 33 ہزار روپے ہونہار سکالرشپ دیےجائیں گے ۔
گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد، یونیورسٹی آف جھنگ، فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ کو ہونہار سکالرشپ فراہم کیا جائے گا ۔
ہونہار سکالر شپ حاصل کرنے والوں میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، یونیورسٹی آف ایگریکلچر، دی یونیورسٹی آف فیصل آباد بھی شامل ہیں ۔