ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے کمانڈر عبداللہ تراب سمیت پانچ دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے ہیں صدر مملکت، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں ہونے والے آپریشن میں ایک خارجی کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے خوارج سیکیورٹی فورسز کیخلاف کئی کارروائیوں اورعام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ مطابق کارروائی کے دوران خوارج کےقبضے سےاسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
سیکیورٹی فورسز ملک سےدہشتگردی ختم کرنےکیلئےپرعزم ہیں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا اور کہا ہےکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔