بالی ووڈ اداکار سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزحمت پر شدید زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ رات 2 بج کر 30 منٹ پر ممبئی میں باندرا میں اداکار کے گھر میں پیش آیا۔ مزاحمت پر سیف علی خان زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نامعلوم شخص نے چوری کی نیت سے سیف علی خان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی جس پر سیف علی خان نے مزاحمت کی تو ملزم فرار ہوگیا۔ اداکار پر چھری سے حملہ کیا گیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اداکار کی لیلاوتی اسپتال میں سرجری کی جارہی ہے، واقعہ کی تفتیش جاری ہے جب کہ گھر والوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان اپنی اہلیہ کرینہ کپور اور دو بچوں کےساتھ باندرا کے گھر میں رہائش پذیر ہیں۔