ڈپٹی کمشنر کرم نے آپریشن متاثرین کے لئے ٹل اور ہنگو میں ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔
ضلع کرم کے ڈپٹی کمشنر گوہر زمان وزیرکی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کیلئے صوبائی ریلیف کو خط بھیج دیا گیا ہے، متاثرین کیلئے ٹل ڈگری کالج ٹیکنیکل کالج، ریسکیو1122 اور عدالت کی عمارت میں کیمپس قائم کئے جائیں۔
جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق ضلع کرم دوران آپریشن آبادی کے تحفظ کے لئے کیمپ قائم کئے جارہے ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے کُرم کے کشیدہ حالات کے پیشِ نظر نقل مکانی کرنے والوں کیلئے متاثرین کیمپس انعقاد کیا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ٹل سابقہ ووکیشنل سنٹر ٹل اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول محمد خواجہ کیساتھ ساتھ دوسرے مقامات کا جائزہ لیا گیا دستیاب خالی کلاس رومز کا جائزہ لیا گیا جو متاثرین کی عارضی رہائش کیلئے موزوں قرار دیا گیاہے ٹی ایم اے ٹل کو صفائی اور متعلقہ محکمہ جات کو بروقت ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے احکامات جاری کی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر گوہر زمان وزیرکا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ہنگو ضلع کُرم کے بے گھر و متاثرہ خاندانوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔