جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے اعظم خان اور انعام امین منہاس کی بطور ایڈیشنل جج کی منظوری دیدی گئی ہے ۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت دو الگ الگ اجلاس ہوئے جس دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے اعظم خان اور انعام امین منہاس کی بطور ایڈیشنل جج کی منظوری دیدی گئی جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے محمد آصف،نجم الدین مینگل اور محمد ایوب ایڈیشنل جج نامزد کر دیئے گئے ۔
اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ جوامیدوارمطلوبہ اکثریت کا ووٹ نہیں لے سکے مستقبل میں آسامیوں پر انہیں دوبارہ زیر غور لایا جائے گا،بلوچستان ہائیکورٹ کے ججز کی منظوری متفقہ طور پر دی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے ججز کی منظوری کثرت رائے سے دی گئی۔