چیمپئنز ٹرافی دنیا کی سیر کے بعد اب واپس پاکستان پہنچنے والی ہے جو کہ رواں ماہ کے آخر میں لاہور پہنچے گی ۔
تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کی لاہور کے مختلف مقامات پر نمائش کروائی جائے گی جہاں شہری بھی اس کا دیدار کر سکیں گے ، چیمپئنز ٹرافی کو دیگر شہروں میں بھی لے جانے کا منصوبہ ہے ۔ آئی سی سی اور پی سی بی مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ ٹرافی ٹور کا پلان فائنل کر رہے ہیں، چیمپئنز ٹرافی اس سے پہلے نومبر میں پاکستان کے متعدد شہروں کا وزٹ کر چکی ہے ۔