جنوبی کوریا کے وزیر تجارت انکیو چیونگ کی جانب سے کوریا کی صنعتی بنیاد پاکستان منتقل کرنے کا منصوبہ پیش کردیا گیا۔
پاکستان اورجنوبی کوریا کےدرمیان اقتصادی شراکت داری کےمعاہدے پردستخط،دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کا ایک نیا باب ہے،یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت،سرمایہ کاری اور دیرینہ سفارتی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا عکاس ہے۔
پاکستان کی سستی لیبر، آزاد سرمایہ کاری پالیسیوں اور ترقی پذیر ممالک سے قربت کے باعث شراکت داری کے بےپناہ امکانات ہیں،دونوں ممالک کےنجی شعبوں کے تعلقات کومستحکم کرنے کے لیےجنوبی کوریا کے وزیرتجارت کا پاکستان میں کاروباری وفد بھیجنےکی خواہش کا اظہارکیا،خوراک،آئی ٹی،معدنیات، ٹیکسٹائل اور لاجسٹکس جیسے متعدد شعبوں میں نئے تعاون کے مواقع ہیں۔
وفاقی وزیرتجارت جام کمال نےپاکستان اورجنوبی کوریا کےدرمیان 1.3 ارب ڈالرسالانہ تجارت کےامکانات پر روشنی ڈالی،پاکستانی کاروباری اداروں کو جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی سے سیکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے جہاں ملکی معیشت مضبوط ہو رہی ہے وہاں بین الاقوامی فورم کے ساتھ تجارتی رابطے بھی بڑھ رہے ہیں۔