محکمہ موسمیات نے کراچی میں جنوری کے آخری ہفتے میں سردی بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔
محکہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں جنوری کا آخری ہفتہ مزید سرد ہوجائے گا، شہر قائد میں 24 جنوری سے ٹھنڈ کی نئی لہرآئے گی۔
رپورٹ کے مطابق کراچی کے شہری بھی سرد اور سہانے موسم سے خوش ہیں۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 20 جنوری کے بعد سردی کی شدت میں کمی آئے گی جبکہ 24 جنوری کے بعد ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ ہوگا اور رواں ماہ کا آخری ہفتہ سرد رہے گا۔
واضح رہے کہ کراچی میں جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت 13 جبکہ زیادہ سے زیادہ 24 ریکارڈ کیا گیا۔