ایس آئی ایف سی کی عملدرآمد کمیٹی کا دسواں اجلاس 15 جنوری کو منعقد ہوا۔
اجلاس کی توجہ کا مرکزمختلف منصوبوں کی تکمیل اورصوبوں کی کارکردگی سے متعلق پالیسی اقدامات جاری ہیں،اجلاس کی صدارت سیکرٹری ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی نے کی جس میں ڈی جی ایس آئی ایف سی کے علاوہ وفاقی و صوبائی سیکرٹریز اور دیگر اعلی افسران نے بھی شمولیت اختیار کی
اجلاس کے دوران صحت،صنعت، اور توانائی کےشعبوں سے متعلق اہم نکات پرغوروخوض کیاگیا،وزارتوں نے جاری منصوبوں اور پالیسی سطح کے اقدامات سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کیا،شعبوں کے مابین معاملات پر تفصیلی بحث کے بعد اتفاق رائے قائم کیا گیا۔
ادویات کےساتھ ساتھ خون سےپلازمہ اخز کر کے برآمدات میں معاون بنانے سےمتعلق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کےکردار کو اجاگر کیا گیا،صوبوں نے ایس آئی ایف سی کے عملی کردار ہے اعتماد ظاہر کیا جو حکومت کے تمام صیغوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے میں کامیاب رہی۔
کمیٹی نے کویت فارن پیٹرولیم کمپنی اور تھری گورجز چائنا کمپنی کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں ایس آئی ایف سی کے ساتھ تعاون میں حکومت پنجاب کی خدمات کو سراہا۔
کمیٹی نے جاری منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لانے کے لیے وفاقی اور صوبائی سٹیک ہولڈرز کو ہدایات جاری کیں تاکہ ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کو سہل بنایا جا سکے۔