امریکی صدر جوبائیڈن نےکہا غزہ معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئےکہاامریکی سفارتکاری رنگ لائی اور اسرائیل حماس جنگ بندی معاہدہ ہوگیا۔
امریکی صدرجوبائیڈن نے اپنےبیان میں کہامئی میں پیش کیےگئےمنصوبےکو درست شکل میں آگے بڑھایا تھا،معاہدے سےغزہ کےعوام اپنے علاقوں میں واپس آسکیں گے،دوسرے مرحلےمیں جنگ کےخاتمےکی بات ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن اورڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے،نیتن یاہو نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیےڈیل میں مدد پر دونوں کاشکریہ اداکیا،اسرائیلی وزیراعظم آفس کےمطابق نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد واشنگٹن میں ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔