ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس فیس کی ادائیگی کی تاریخ میں 15 دن کی مزید توسیع کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق مقررہ تاریخ کے اندر ٹون ٹیکس جمع نہ کرنے واپر رجسٹریشن کومنسوخ کرنے اور 200 فیصد تک جرمانہ کیاجائے گا۔
ترجمان کا کہناتھا کہ اسمارٹ کارڈ صارفین ٹوکن ٹیکس فیس اسلام آباد سٹی ایپ کے ذریعے ادا کر سکتے ہیں، ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو 31 جنوری تک کی مہلت مزید دی گئی ہے، شہریوں کی سہولت کیلئے ایکسائز کاؤنٹر رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔