سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے امریکی شہریت حاصل کرنے کا الزام لگانے والے یوٹیوبر کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔
سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پر یوٹیوبر نے امریکی شہریت حاصل کرنے کا الزام لگادیا، سابق چیئرمین سینیٹ نے الزام کی تردید کرتے ہوئے یوٹیوبر کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔
لیگل نوٹس میں یوٹیوبر کو کہا گیا ہے کہ 7 روز میں جھوٹی خبر کی تردید کرتے ہوئے معافی مانگی جائے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
متن میں مزید کہا گیا ہے کہ صادق سنجرانی علاج کی غرض سے امریکا گئے، دوہری شہریت کے الزام سے ساکھ متاثر ہوئی۔