لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نومئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عمر ایوب،فواد چوہدری،اسد عمرسمیت دیگرکی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو حتمی دلائل کے لیے طلب کرلیا۔
دوران سماعت فواد چوہدری، اسد عمر،جمشید چیمہ،مسرت چیمہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے تاہم بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔ وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا اور ضمانتوں میں بارہ فروری تک توسیع کردی۔
اپوزیشن لیڈرعمرایوب بھی عدالت میں پیش نہ ہوئےان کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی دوران سماعت عدالت نےریمارکس دیےکہ عمر ایوب گزشتہ چھ سماعتوں پرعدالت میں پیش نہیں ہوئے اگر عمر ایوب آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو قانون کےمطابق ضمانتوں پر فیصلہ کر دیں گے،
عدالت نےعمر ایوب کی ضمانت میں یکم فروری تک جبکہ اسد عمر،فواد چوہدری سمیت دیگرکی ضمانتوں میں بارہ فروری تک توسیع کردی۔