پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے رکن ممتاز چانگ اور پینل آف چیئر پرسن سمیع اللہ خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق سمیع اللہ خان نے کہا کہ آپ اسپیکر کی سیٹ کو کیسے پابند کر سکتے ہیں کہ مجھے مداخلت نہیں کرنے دیں، آپ سمیت کسی بھی ممبر کو اسپیکر کسی بھی وقت روک سکتا ہے۔ ممتاز چانگ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تنقید اور پوائنٹ اسکورنگ کیلئے ایوان میں بات نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ رحیم یار خان کی آبادی 60 لاکھ ہے،تین ٹول پلازہ تھے اب چوتھا ٹول پلازہ بن رہا ہے، سیالکوٹ فیصل آباد اور ملتان کا ائیر پورٹ بن رہا ہے ، صادق آباد پندرہ لاکھ آبادی والے علاقہ میں ٹرین تک نہیں رکتی، نواز شریف نے موٹر وے تو دی لیکن چور ڈاکو جان بھی نہیں چھوڑتے۔
ممتاز چانگ کا کہناتھا کہ نہ ائیر پورٹ نہ ٹرینوں کے اسٹاپ،روڈ پرٹیکس بڑھا دیتے ہیں، رحیم یار خان کے لوگ اتنے بھی خراب نہیں کہ ہمیں ٹرین اور ہوائی جہازکی سہولت بھی نہ دیں، جنوبی پنجاب کے لوگ وفا دار ہیں ہم پر بھی احسان کریں۔