بشریٰ بی بی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔
اسلام آباد کےایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نےدرخواست ضمانت پر سماعت کی،بشری بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے استثنی کی درخواست دائرکی،پراسیکیوٹر نے اعتراض کیا کہ انھوں نے اپنے ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے،جج نے وکیل سے استفسار کرتےہوئےکہاکیا آپ نے ابھی تک ضمانتی مچلکے جمع نہیں کرائے؟
وکیل نےکہا آج 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ہے،بشری بی بی نے اڈیالہ جیل جانا ہے،جج نے ریماکس دئیےکہ عدالت کے حکم پرآپ عمل درآمد ہی نہیں کر رہے،آپ کی عبوری ضمانت کی تینوں درخواستیں خارج کی جاتی ہیں۔
بشری بی بی کی پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج پر مقدمات درج کئے گئے تھے ،بشریٰ بی بی کیخلاف تھانہ ترنول میں 2 اور تھانہ رمنا میں ایک مقدمہ درج ہے۔