پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کےلئے 20 سے زائد ابتدائی اسکواڈ اسکواڈ کے نام جمع کرادیے۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی اسکواڈ آئی سی سی کو گزشتہ دو روز قبل جمع کروایا، آئی سی سی ایونٹس کے لیے ٹیموں کو طے شدہ طریقہ کے مطابق اسپورٹ پریڈ سے ایک ماہ قبل نام جمع کرانے ہوتے ہیں، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا اسپورٹ پریڈ 12 فروری سے شروع ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم ،طیب طاہر،عرفان خان نیازی شامل ہیں، سفیان مقیم، محمد حسنین، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ ،عثمان خان،شاہین شاہ آفریدی، حارث روف بھی شامل اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
ابرار احمد،کامران غلام اور سلمان علی آغا ،امام الحق، فخر زمان،حسیب اللہ،عباس آفریدی،،کا نام بھی ابتدائی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ صائم ایوب کا نام بھی ابتدائی اسکواڈ میں بھیجا گیا۔
قومی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف 15 رکنی اسکواڈ آئی سی سی کو بھجوایا، چیمپئینز ٹرافی کے لئے حتمی اسکواڈ کا اعلان دس فروری کو متوقع ہے۔ حتمی اسکواڈ میں متعدد تبدیلیاں ہونگی، حتمی اسکواڈ میں عبداللہ شفیق، عثمان خان کی شمولیت کا امکان کم ہے۔