پنجاب کے محکمہ تعلیم نے سردیوں کی چھٹیاں کے بعد سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرتے ہوئے نئی ٹائمنگ جاری کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد تعلیمی اداروں میں 20 جنوری سے تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جو کہ اب 13 جنوری کو ختم ہونے جارہی ہیں تاہم سردی کی حالیہ لہر کو دیکھتے ہوئے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے ہیں ،پیر سے سکولوں کے اوقات کار 9 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے تاہم جمعہ کے دن چھٹی 12 بجے ہو گی ۔
سردی کی لہر کو دیکھتے ہوئے محکمہ تعلیم کی جانب سے خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں میں یونیفارم میں نرمی کی اجازت دی ہے جو کہ 13 جنوری سے 15 فروری تک رہے گی ۔