انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے خلاف 22 جنوری سے کولکتہ میں شروع ہونے والی پانچ میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لئے بھارتی اسکوڈا کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ فاسٹ باؤلر محمد شامی کی بھی ٹیم میں واپسی ہوگئی ہے۔
محمد شامی کی ٹیم میں واپسی نومبر 2023 میں ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد ہوئی ہے اور اس دوران ان کے ٹخنے کی سرجری ہوئی جبکہ وہ دیگر فٹس مسائل کا بھی شکار تھے۔
15 رکنی اسکواڈ کی قیادت سوریہ کمار یادو کریں گے جبکہ جسپریت بمراہ اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔
بھارت 22 جنوری سے 2 فروری کے درمیان کولکتہ، چنئی، راجکوٹ، پونے اور ممبئی میں پانچ ٹی 20 کے لیے انگلینڈ کی میزبانی کرے گا اور اس کے بعد تین ون ڈے ناگپور (6 فروری)، کٹک (9 فروری) اور احمد آباد (12 فروری) میں کھیلے جائیں گے۔
بھارتی اسکواڈ
سوریہ کمار یادو (کپتان)، سنجو سیمسن (وکٹ)، ابھیشیک شرما، تلک ورما، نتیش کمار ریڈی، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، ہرشیت رانا، دھرو جورل، رنکو سنگھ، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل (وی سی)، روی بشنوئی، ورون چکرورتی، واشنگٹن سندر۔