بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
شکیب الحسن کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنے کے باعث بنگلہ دیش ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی میں قیادت نجم الحن شنتو کرینگے۔
سومیا سرکار، تانذید حسین، توحید حریدوئے، مشفق الرخیم، محمود اللہ، ذاکر علی آنیک، مہدی حسن میراج، رشاد حسین، پرویز ایمان، نسوم احمد، تنظیم حسن، ناہید رانا اسکواڈ میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیوزی لینڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
چیمپئنز ٹرافی کےلیے قومی سکواڈ میں ایک تبدیلی کا امکان
قبل ازیں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
اسکواڈ میں کین ولیمسن اور ڈیرل مچل شامل ہیں، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کونوے اور لوکی فرگوسن بھی نیوزی لینڈ ٹیم کا حصہ ہیں۔
میٹ ہینری، ٹام لیتھم اور گلین فلپس بھی پاکستان میں ہونیوالے میگا ایونٹ کیلئے نیوزی لینڈ اسکواڈ میں شامل ہیں، ٹیم میں ول او رورکی، رچن روندرا، بین سیئرز، نیتھن اسمتھ اور ول ینگ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔